بابر اعظم کی نصف سنچری رائیگاں ‘ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ  6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دئیے جانے والے 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بناسکی، بابر اعظم کی 85 رنز کی اننگز میں کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی۔عمران خان نے تین اور عمران طاہر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے۔رائیلی روسو 44 ، کپتان محمد رضوان 29 ‘صہیب مقصود31‘اوپنر رحمان اللہ ‘شیرمون ہٹمائر 7 رنز بناسکے۔خوشدل شاہ 44 ‘سہیل تنویر 14 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ تھسارا پریرا نے دو ‘ عماد وسیم اور وقاص موقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔رائیلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...