پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: جے پی مورگن

Jun 11, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن آنے والے سال میں درآمدات بڑھنے کے باعث اسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے جی پی مورگن نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستانی معیشت میں مثبت ترقی دیکھی گئی۔ جاری کھاتے مثبت ہونے کے باعث روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔ مالیاتی خسارہ بھی جی ڈی پی کے تناسب سے کم ہورہا ہے۔جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022ء کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 5.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2021میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرض کی شرح 8.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2022میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرض کی شرح 8عشاریہ5فی صد پر آسکتی ہے۔

مزیدخبریں