اسلام آباد (خبرنگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ تعلقات عمدہ سفارتی روابط کا مظہر ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات سے بالاتر مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے۔ پاک چین اقتصادی راہداری نے ان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا ہے۔ وہ پاکستان اور چین میں سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکے کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یادگاری سکے کی مالیت 70 روپے رکھی گئی ہے۔