صنعتکاری کا فروغ اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی 

Jun 11, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت صنعتکاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ معیشت ترقی کرے محاصل بڑھیںاور بے روزگاری کم ہو۔صنعتکاری ایک اہم ہدف ہے جس کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مراعات دینگے تاہم مقامی طور پر درامدی مال کا متبادل تیار کرنے والی اور برامدی صنعتوں کو ترجیح دی جائے گا۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ بات اسلام آباد کے معروف صنعتکاروں کے ایک وفد سے خصوصی مالقات کے دوران کہی جس میں اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان، اسلام انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر طارق صادق اور اول نائب صدر عمیس خٹک، خالد جاوید، شیخ عامر وحید اورچیف کوآرڈینیٹر ملک سہیل حسین شامل تھے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ اسلام آباد کی صنعتی برادری کی جانب سے نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی تجویز اور خصوصی اکنامک زور بنانے کے پروپوزل کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ قبل ازین معروف صنعتکار خالد جاوید نے انھیں بتایا کہ اسلام آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مزید صنعتوں کی گنجائش نہیں ہے اور پلاٹ بھی بہت مہنگے ہیں جس سے کارخانوں کی توسیع اور نئی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں