لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد آرگنائیزیشن کی ٹیم کے مرکزی چیئرمین لیاقت ابڑو کی سربراہی میں وائیس چیئرمین نظر حسین، سینئر نائب صدر یونس علی ابڑو، راجا منیر جتوئی، محمد اعظم کلوڑ و دیگر نے گذشتہ روز اینٹی کرپشن دفتر کا دورہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام سرور ابڑو سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ کرپشن کے خاتمے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کا لاڑکانہ میں کرپشن روکنے میں اہم کردار ہے جن کی جانب سے تھوڑے ہی عرصے میں متعدد کرپشن کے اسکینڈلز کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی اب افسران کرپشن کرنے سے سو بار سوچتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے سرکاری محکموں میں کرپشن کی شرح کم ہوئی ہے۔
پیٹریاٹک موومنٹ کی ٹیم نے اینٹی کرپشن کے دفاتر کا دورہ
Jun 11, 2021