پنگریو( نامہ نگار) شادی اسمال واہ اورعلاقے کی دیگرنہروں میں طویل وارہ بندی کے باعث پنگریو اوردیگرملحقہ شہروں۔قصبوں اوردیہاتوں میں واٹرسپلائی کے تالابوں میں پانی کے ذخائر ختم ہوناشروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان شہروں قصبوں اوردیہاتوں میں پینے کے پانی کابحران شدت اختیارکرگیاہے اوراعلانات کرکے عوام کوپانی کم استعمال کرنے کی اپیلیں کی جارہی ہیں جبکہ پمپنگ اسٹیشنوں سے شہروں میں پانی کی فراہمی میں بھی ناغہ سسٹم نافذکردیاگیاہے محکمہ آبپاشی کی جانب سے اکرم واہ کی سب ڈویزنوں ڈویزنوں قاضیہ۔کڈھن اورشادی کی نہروں میں پانی کی وارہ بندی میں اضافہ کردیاگیاہے جس کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کابحران دن بدن سنگین ہوتاجارہا ہے۔شہریوں۔سیاسی اورسماجی تنظیموں میں شدیدغم وغصہ پیدا ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں احتجاج کے لیے ان کے درمیان مشاورت جاری ہے ۔