میلسی (نامہ نگار )سگے بھائیوں کے لین دین کا تنازعہ شدت اختیاکر گیا ایوان عدل کے مرکزی گیٹ کے سامنے خاتون کی سرعام تذلیل ،تفصیلات کے مطابق تھانہ میراں پورکے علاقہ موضع گنب میں دوسگے بھائیوں محمداقبال گنب اورارشاد گنب کے درمیان لین دین اورجائیداد کاتنازعہ چل رہا ہے ۔ دونوں گروپ جب کیس کی پیروی کیلئے میلسی عدالت پہنچے تو مرکزی گیٹ کے سامنے دونوں گرپوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔محمڈاقبال گنب اوراس کے ساتھیوں نے اپنے بھائی ارشاد گنب اور اس کی بیوی گلزار مائی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے عوام اور سیکورٹی اہلکار تماشہ دیکھتے رہے ۔عورت کو تشدد کے ساتھ سڑک پر گھسیٹا جاتا رہا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔