دوبئی پلٹ شہری کو حوالات میں بند کرکے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا

خان گڑھ (نمائندہ نوائے وقت ) سیاسی پشت پناہی و پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود  دوبئی پلٹ شخص کو تین دن حوالات میں بند کراکے اسکے ایک کروڑ مالیتی دوکنال آٹھ مرلے کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقے موضع گجواہن کے رہائشی دوبئی پلٹ عبدالغفور مونڈا کا موضع مونڈ میں دوکنال آٹھ مرلے کا ایک کروڑ مالیتی پلاٹ موجود تھا جسے بااثر محمد نواز المعروف باقر بھٹے والے نے مبینہ طور پر سیاسی پشت پناہی اور پولیس کی ملی بھگت سے ہتھیانے کیل? 24 م?ی کے روز درجنوں افراد کے ہمراہ دھاوا بول کر اس پر قبضہ کی کوشش کی اطلاع پر عبدالغفور اور اسکے بھائی عبدالقیوم  اسماعیل مونڈا وہاں پہنچ گئے ور انہیں قبضہ کرنے سے منع کیا تو انہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا متاثرین نے 15 پر ہیلپ کیلئے کال کی تو پولیس نے آکر بجائے قبضہ گروپ کیخلاف کاروائی کرنے کے الٹا متاثرہ عبدالغفور اور قبضہ گروپ سے متعلقہ سکندر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم سیاسی دباؤ پر سکندر کو چھوڑ دیا گیا اور عبدالغفور کو لیجاکرحوالات میں بند کردیا جہاں پولیس نے عبدالغفور کو تین دن حوالات میں بند رکھا اور ملزم باقر بھٹہ کیطرف سے پلاٹ پر قبضہ کرنے کے عمل کی تسلی ہونے پر عبدالغفور کیخلاف انسدادی کاروائی کرتے ہوئے اسے عدالت پیش کیا تو مجسٹریٹ نے اسے ضمانت پر رہا کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن