لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے سلسلہ میں آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق لاہور قلندر کیخلاف میچ میں فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے، انگوٹھے کی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹرزنے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، فہیم اشرف کو بائولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5 ٹانکے لگے۔
پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد یونا ئٹیڈ ، کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل
Jun 11, 2021