تربوز کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

Jun 11, 2021 | 10:31

ویب ڈیسک

تربوز موسم گرما کا ایسا پھل ہے جو جسم اور جلد کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے اور جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہر غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد جلد کو کولیجن کی تیاری میں معاون ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جب کہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہےاور انفیکشن سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔

تربوز کا رس بالوں کے جھڑنے کو روکتا ہے، اگر بالوں میں اس کا رس لگا کر دھولیا جائے تو تاثر کن نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں