وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ حکام سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاریاں مکمل رکھیں، تمام انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دی جائے، ماضی کے ادوار میں وقت آنے پر نمائشی کام کرنا محکموں کی عادت رہی ہے، اب ایسا ہوتا ہے نہ ہوگا۔وزیراعلی پنجاب نے ہیڈ قادرآباد میں محکمہ آبپاشی کے ریسٹ ہائوسز اور رہائشی عمارتوں کی بحالی کے لئے بھی ہدایات دیں جبکہ محکمہ آبپاشی کی کالونی سے بیراج تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیڈ قادرآباد کا دورہ
Jun 11, 2021 | 13:29