حکومت کاپبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ 630 بڑھا کر 900 ارب روپے کر نے کااعلان

Jun 11, 2021 | 18:55

ویب ڈیسک

و فاقی حکومت  نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر نے کااعلان کیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں اس بات کا اعلان کررتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ہمارا وژن بہت سادہ ہے ہم زیادہ منافع بخش پروگرام میں سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس سے بود و باش میں بہتری آئے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مزیدخبریں