یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ  سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ممکنہ طور پر ایشیا کپ 2022ء سے قبل شیڈول سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے تجربہ کار لیگ سپنر یاسر شاہ کو قومی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ لیگ سپنر 2014ء میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے ٹیسٹ ٹیم کا لازم حصہ رہے ہیں لیکن فٹنس کے مسائل نے انہیں ڈومیسٹک سرکٹ میں واپس جانے اور اپنی فٹنس پر کام کرکے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے پر مجبور کردیا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اور لیگ سپنر قومی سیٹ اپ میں واپس آسکتے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شان مسعود کو سکواڈ میں برقرار رکھا جائے گا جبکہ کمیٹی شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کے حوالے سے انتظامیہ سے مشاورت کریگی۔ سکواڈ کیلئے کامران غلام کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور چیف سلیکٹر محمد وسیم، کوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم سے مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...