لاہور(سپورٹس ڈیسک ) روسی اتھلیٹ ہائی جمپ چیمپئن ماریہ لاست سکینی نے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ سے روسی اتھلیٹس پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ آئی او سی نے یوکرائن پر حملے کے بعد روسی اتھلیٹس پر کسی بھی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی ۔ ماریہ نے کہا کہ آئی او سی کا فیصلہ جنگ تو نہیں روک سکتا لیکن ایک نئی روایت کو جنم دے سکتا ہے ۔ آپ کے خیال میں ہماری حفاظت کیلئے یہ فیصلہ حقیقت پر مبنی لیکن یہ سچ بھی نہیں ۔ مجھے نہیں امید ہے آپ روسی اتھلیٹس کے حق میں فیصلہ کریں گے مگر ا س کیلئے سوچنا ہوگا۔