پاکستان کرکٹ کی سمت سے مطمئن نہیں : خالد محمود 

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت پاکستان کرکٹ کی سمت سے مطمئن نہیں ہوں۔ پی سی بی کے عہدیداران کی توجہ گلیمر کی طرف ہوتی ہے، بین الاقوامی کرکٹ کرالیں تاکہ واہ واہ ہو،  میڈیا میں کوریج بھی ملتی ہے، بیانات چھپتے ہیں تاہم سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اصل کرکٹ گراس روٹ ہے تاہم اس میں گلیمر نہیں ، اس لیے اس پر کرکٹ بورڈ توجہ نہیں دیتا اور دوسرے سٹیک ہولڈرز بھی  نہیں آتے۔ میں اب کلب کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں سنتا اور نہ پڑھنے کو ملتا ہے، بس کہا جا رہا ہے کہ سکروٹنی ہو رہی ہے، ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے تاہم چار سال ہونے کو ہیں اب تک کوئی پروگرام مرتب نہیں کیا جا سکا ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کا آنا بہت ضروری ہے، دہشتگردی کے معاملات رہے ہیں پھر کروناکی صورتحال پیدا ہو گئی، اب ٹیموں کا آنا کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی کلب کرکٹ کرانا ہے کیونکہ کلب کرکٹ سے بڑے بڑے کھلاڑی نکلے ہیں، ٹیلنٹ ختم ہونے کی باتیں درست نہیں نچلی سطح پر توجہ دیں بہت ٹیلنٹ ملے گا۔ پروفیشنل اور مکمل کرکٹر بننے کیلئے نچلی سطح پر سہولیات ملنی چاہئیں۔قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر جیسی سہولیات کسی پرائیویٹ ادارے کے پاس نہیں ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بھی کھلاڑی دیئے ہیں اس سنٹر کی وجہ سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔  عاقب جاوید نے میچ فکسنگ کی تحقیقات میں سچ سچ بتا دیا تھا کہ ایک بڑے کھلاڑی نے انڈر پرفارم کرنے کیلئے گاڑی لی۔انہوں نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے اور میچ فکسنگ کیلئے ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید بڑے کھرے اور سچے انسان ہیں، جھوٹ نہیں بولتے، میرے دور میں میچ فکسنگ کا بہت شور مچا ہوا تھا، اس لیے میچ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔تحقیقات میں جو جو پیش ہوئے سب نے جھوٹ بولا لیکن میچ فکسنگ کی تحقیقات میں عاقب جاوید نے سچی باتیں کیں۔عاقب جاوید نے ایک بڑے کھلاڑی کے بارے میں گاڑی لینے کی گواہی دی، عاقب جاوید نے بتایا کہ انڈر پرفارم کرنے کیلئے بڑے کھلاڑی نے گاڑی لی، عاقب جاوید کی یہی اچھی بات تھی کہ حلف کے مطابق سب بتا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...