لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے گریٹر اقبال پارک میں شہری کی زمین شامل کرنے کے کیس میں کمشنر لاہور سے24 جون کو جواب طلب کر لیا، وکیل ثمرہ ملک نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گریٹر اقبال پارک میں زمین کے حصول کیلئے قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا،درخواست گزار کی نو کنال سے زائد اراضی گریٹر اقبال پارک میں شامل کی گئی،درخواست گزار کی زمین حاصل کرنے کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،اراضی کے حوالے سے درخواست گزار کو کوئی ادائیگی بھی نہیں کی گئی،اراضی کی خریداری میں لینڈ ایکوزیشن کے قانون کو نظر انداز کیا گیا،استدعا ہے کہ عدالت لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت زمین کی ادائیگی کرنے کا حکم دے۔