ہایونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز وال کا افتتاح

 لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں اقوام متحدہ کے وضع کردہ پائیدار ترقی کے اہداف کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی وال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین و دیگر بھی موجود تھے۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے صحت، تعلیم، محفوظ اور محفوظ ماحول اور صنفی امتیاز کے بغیر کام کی جگہوں کو دوستانہ بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کو اپنایا اور پائیدار ترقی کے اہداف کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ یونیورسٹی نے ہمارے طلباء اور فیکلٹی کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پر تحقیق میں مشغول کرنے کا آغاز کیا تاکہ انہیں ملک کی ترقی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں یہ دیوار ایس ایس ڈی او کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ تقریب میں  سید کوثر عباس،ایم پی اے بشریٰ بٹ، شجاعت قریشی، ڈائریکٹر اکیڈمکس، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن