ایف بی آر ٹیئر ون کے گیس اور بجلی کنکشن کٹوا سکے گی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ٹیئر ون کے تحت آنے والے فرد یا تاجر کی گیس اور بجلی کا کنکشن کاٹنے کے لئے بجلی اور گیس کمپنی  کو ہدایت دے جو  اہل ہونے کے باوجود ایف بی آر کے ٹیئر ون میں رجسٹر  ہونے میں  ناکام رہے، اس پر اس کی گیس اور بجلی کاٹی جا سکے گی۔ فنانس بل کے تحت لازم کیا گیا ہے کہ ہر کمپنی  اپنے بینی فیشر اونر کا نام ظاہر کرے اور اس کے مکمل کوائف موجود ہونا چاہئے، تاجرون کے لئے متعارف کرائی جانے والی فکسڈ انکم ٹیکس سکیم کے تحت جس تاجر کا بل 30ہزار روپے  تک ہو گا اس پر تین ہزار روپے، جس کا بل30سے پچاس ہزار روپے تک ہو گا اس پر 5ہزار روپے اور 50سے ایک لاکھ روپے تک کے بل کے حامل پر دس ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ غیر ملکی  ڈراما  دکھانے پر  ٹیکس برھایا گیا ہے، سریل پر دس لاکھ روپے، فارن پلے پر 30لاکھ روپے، فارن اشتہار پر ایل لاکھ روپے فی سیکنڈ ٹیکس لگے گا۔ ایف بی آر نے7004ارب روپے کے سالانہ ریونیو ہدف کو حاصل کرنے کے لئے جو حکمت عمل بنائی ہے اس کے مطابق  نان فائلر کے لئے کاسٹ کو بڑھایا گیا ہے، ایف بی آر کے چئیرمین  اور ان کی ٹیم نے بریفنگ میں کہا کہ اس بار براہ راست ٹیکسوں  پر انحسار کو بڑھایا گیا ہے ،7004ارب کے ریونیو ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تمام ستیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لئے6ہزار ارب روپے کی بیس کو استعمال کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...