اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-23 کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے 29 جاری منصوبوں کے لئے 9079.954 ملین روپے جبکہ چار نئے منصوبوں کے لئے 1049.180 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کیلئے 51 ارب‘ ہائر ایجوکیشن کیلئے 65 ارب‘ صنعت و پیداوار کیلئے 5 ارب‘وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کے سالانہ بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 7239.597 ملین روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری 25 منصوبوں کیلئے 5990.267 ملین روپے اور نئے 4 منصوبوں کیلئے 1249.330 ملین روپے شامل ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے مجموعی طور پر 44178.907 ملین روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری منصوبوں کیلئے38728.907ملین روپے اور نئے13 منصوبوں کیلئے5450 ملین روپے شامل ہیں۔ افغان طلبا کے لئے 3ہزار علامہ اقبال اسکالر شپس(پی ایم ڈویژن )1000ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، پی آئی ای اے ایس ۔اسلام آباد میں سنٹر فار میتھمیٹکس سائنسز کیلئے 290.984ملین ، شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں اکیڈمی بلاک کی تعمیر کے لئے 200ملین ،شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کراچی میں ہاسٹل اکیڈمی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے 150ملین ، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے مین کیمپس کی تعمیر کے لئے 200ملین َ یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد کشمیر میں اکیڈمک اور ریسرچ سہولیات کی ترقی کے لئے 200ملین ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کالاشاہ کاکو کیمپس (فیز ٹو) کے لئے 400ملین ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے لئے 300ملین ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کی ترقی کے لئے 300ملین ، آزاد کشمیر وویمن یونیورسٹی باغ کے لئے 200ملین ، قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی کے کیمپس گلگت اور سکردو میں انجینئرنگ سہولیات کے لئے 250 ملین، فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے 417.733ملین چستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سہولیات کی ترقی کے لئے 350ملین یوتھ اولمپک ایچ ای سی کے لئے 250ملین ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس ان بگ ڈیٹا اینڈ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے قیام کے لئے 354.079ملین ، ایچ ای سی کے اووسیز پاکستانیوں کے لئے سکالر شپ پروگرام برائے ایم ایس ، ایم فل لیڈی ٹو پی ایچ ڈی کے لئے 600ملین ، پاک امریکہ نالج کوریڈور فیز ون کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے 700ملین ، ایچ ای سی کے پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ پروگرام فیز تھری کے لئے 500ملین ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں گرلز ہاسٹل اور اکیڈمک اور سرچ سٹی کی فراہمی کے لئے 400ملین ،اسلام آباد میں سرکاری یونیورسٹیوں کی خواتین طلبا کی رہائشی سہولیات کے لئے 300ملین ، ایچ ای سی کے فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کو اعلی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لئے 450ملین ، یونیورسٹی آف ہری پور میں فیزیکل اینڈ ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر کے لئے 498.402 ملین مختص کئے ہیں