اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون بروز پیر تک ملتوی کر دیا گیا، پیر کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وفاقی میزانیہ 2022-23 پر بحث کا آغاز کریں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2022-23 کے لئے بجٹ پیش کیا۔ بعد ازاں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی کارروائی 13 جون بروز پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دی، پیر کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔