گستاخانہ کلمات پر کئی شہروں میں ریلیاں مظاہرے بھارتی پرچم جلا دئیے گئے

جعفرآباد+ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگاران) بھارت کی حکمران جماعت بی جی پی ترجمانوں  کے گستاخانہ بیانات پر  جعفرآباد میں جماعت اسلامی اور جمیعت علماء اسلام کے زیراہتمام الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں  اور انڈیا کے خلاف شدیدنعرے بازی کی  گئی  اور بھارتی پرچم کو نذرآتش کیا گیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سابق ضلعی امیر مولانا عبدالغنی ہانبھی مولانا محمد ایوب منصور ودیگر نے  کہاکہ انڈیا سے ہرقسم کے تعلقات ختم کیے جائیں  اوراس کے  سفیر کو ملک بدرکرکے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ دریں اثناء  جمعیت علماء  اسلام  نصیرآبادکے زیراہتمام بھی  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ریلی جمیعت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوئی۔ ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی کی قیادت میں ریلی مین شاہراہوں سے ہوتی   پریس کلب پہنچی۔ شرکاء  نے بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور گستاخ ملعونہ کی فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر نظام الدین لہڑی،ضلعی سنیئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،ضلعی ترجمان عبدالقیوم رند،مولانا محمد ہاشم رند،مولانا غلام قادر لہڑی،مولانا عبدالحمید جتک،حافظ غلام اللہ مینگل،عبدالکریم حاجیجہ نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کریں اور عوام ہندوستان کے ہر قسم کے مصنوعات کا بائیکاٹ کر یں۔

ای پیپر دی نیشن