کابل (آئی این پی)افغانستان دائی کنڈی صوبے میں منی بس الٹنے کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منی بس کا حادثہ دائی کنڈی صوبے میں واقع پہاڑی علاقہ میرامور میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں10 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ2شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ریکسیو ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں نعشین اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔ بس کابل جا رہی تھی۔
افغانستان‘ منی بس کوحادثہ 10 مسافر ہلاک‘ 2 زخمی
Jun 11, 2022