حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز سے سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ، سابق ایم این اے میاں شاھد حسین بھٹی اور پی پی 71 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ھولڈر چوہدری شعیب شفیق آرائیں کی خصوصی ملاقات ھوئی۔ جس میں ضلع بھر کے مسائل وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھے گئے جنکے فوری حل کے احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاری کیے۔ ملاقات میں پنڈی بھٹیاں سے حافظ آباد تک کارپٹ روڈ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں بہترین طبی سہولیات فراہمی کی منظوری دی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان شائاللہ بہت جلد ہم ان مسائل پر قابو پا لیں گے۔