’’پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں معیشت کا بیڑہ غرق کیا‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی شیخوپورہ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی قیادت نے تاحال شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 سے کسی امیدوار کو نامزد نہیں کیا اور نہ ہی الیکشن میں کسی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کی ہدایت دی گئی ہے پارٹی جو فیصلہ کرے گی ہم اسکی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے ، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدارمیں معیشت کا بیڑہ غرق کیا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا اور اب یہ جماعت ملک میں سیاسی انتشار اور انارکی کو بڑھاوا دینے کی خاطر مسلسل سازشیں کررہی ہے ، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست عمران خان اور انکے حواریوں کے عوامی مقبولیت کے دعوئوں کی قلعی کھول کر رکھ دیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن