قصور (نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم کا رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں خاص اور ڈی ایچ کیوہسپتال کا اچانک دورہ‘ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ثمرہ خرم نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ سینٹر کھڈیاں خاص دورہ کے موقع پر وہاں پر ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف اور عملے کی حاضری کو چیک کیا‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دور ہ کے موقع پر ایمرجنسی وارڈ، اوپی ڈی، ایکسرے روم، ڈائیلسز سینٹر، میڈیکل وارڈ، سرجیکل وارڈ، بچہ وارڈ سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کر کے وہاں پر صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
قصور: سی ای اوہیلتھ کاڈسٹرکٹ ہسپتال‘ رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں خاص کا دورہ
Jun 11, 2022