نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)عطائیوں کی بھرمار جگہ جگہ میڈیکل سٹور کلینک کھل گے ہر بیماری کا علاج ممکن سادہ لوح لوگ ان عطائیوں کے ہتھے چڑھ کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں کارروائی کرنیوالے حکام مبینہ طور پر ماہانہ لے کر خاموش تماشائی بن ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ میڈیکل سٹور کلینک کھل گے میٹرک اور نان میٹرک افراد کرایہ پر لائسنس حاصل کرتے ہیں اور سٹورکھول کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اہل علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے عطائیت کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔