شیخوپور(نمائندہ نوائے وقت) ممتاز مذہبی سکالرمولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ توہین رسالت دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی ہے جس سے کروڑواربوں لوگوںکے جزبات سخت مجروح ہوتے ہیں بھارت میںہونیوالا توہین رسالت کاالمناک واقعہ دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دو ارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی عالمی سازش ہے اس جسارت کے مرتکب اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے یہ جلد اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ بھارتی حکومتی جماعت کے رہنمائو ں کی طرف سے کی گئی جسارت سے دنیابھرکے مسلمانوںکے اندرشدیدغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے ۔
توہین رسالت دنیاکی سب سے بڑی دہشتگردی ہے:غلام مرتضیٰ شازی
Jun 11, 2022