الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) تجاوزات کا خاتمہ اورسرکاری زمین واگزار کرانا مشن ہے ۔قبضہ مافیا قومی مجرم انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔کنٹرول ریٹس پر اشیاء کی فروخت اور صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں میرے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ریونیو سمیت تمام ادارے عوامی ریلیف کیلئے متحرک ہوں ان خیالات کا اظہار ڈی سی قصور فیاض موہل نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد شبیر بھی انکے ہمراہ تھے ڈی سی قصور نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سیاسی نمائندگان سے مشاورت کو ترجیح دی جائے گی اس بات میں کوئی شک نہیں اے ڈی پی سکیموں کی منظوری کے بعد تعمیر و ترقی کے منصوبے ضلع کی خوشحالی کا سبب بنیں گے تعمیر وترقی کے جاری پراجیکٹ جلد مکمل کئے جائیں گے۔