بلین ٹری سونامی منصوبہ ، نام تبدیل کٹا بچاؤ ‘ مرغی پالو‘ پروگرام جاری رکھنے کی تجویز 

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کیلئے 9 ارب 45 کروڑ روپے مختص ہوں گے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے بھی 10بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم منصوبے کا نام بلین ٹری سونامی کے بجائے گرین پاکستان پروگرام رکھ دیا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے لئے گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ میں ساڑھے 4 ارب روپے کی کمی کردی گئی ہے اور نئے بجٹ میں منصوبے کیلئے 9 ارب 45 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2019 میں 10 بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا۔وفاقی بجٹ میں سابق وزیراعظم کے کٹا بچاؤ، کٹا پالو اور مرغی پالو پروگرامز جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ وفاقی بجٹ میں کٹا پالو پروگرام کیلئے 12 کروڑ روپے اور کٹا بچاؤ پروگرام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی پروگرام بیک یارڈ پولٹری کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں حکومت کی عمران خان کا ’صحت سہولت پروگرام‘ جاری رکھنے کی بھی تجویز شامل ہے

ای پیپر دی نیشن