لاہور(بزنس رپورٹر) سویڈن کے قومی دن کے موقع پر ٹیٹرا پیک کو سفارت خانے میں مشترکہ تقریب کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ ’’پائینئر دی پاسیبل‘‘ کی تھیم پر سویڈن کے فاسل فیول سے پاک پہلے ملک بننے کے بارے میں بتایا گیا۔ جدت اورسسٹین ایبل تبدیلی کی رہنما سویڈش کمپنیوں کی جانب سے ٹیکنالوجیز کی بھی نمائش کی گئی۔پاکستان میں سویڈش کمپنی ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلیٹی سے جڑے بنیادی مقا صد کو خصوصی انداز میں پیش کیا گیا ۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹیٹرا پیک کے سٹال کا دورہ کیا ،اس موقع پر کمپنی نمائندگان نے انہیں ٹیٹراپیک کے سسٹین ایبلیٹی وژن اور اہداف کے بارے مکمل آگاہی فراہم کی ۔ ٹیٹرا پیک نے2014ء سے گرین ارتھ ری سائیکلنگ کیساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے ہر سال بتدریج اضافہ کیساتھ لاکھوں ٹن پیکجنگ ویسٹ کو اکٹھا کر کے ر ی سائیکل کرنے کے عمل کوجاری رکھا ہوا ہے۔ اس عمل کے ذریعے کئی قابل فروخت مصنوعات بنائی جارہی ہیں، جن میں باغیچے کے فرنیچر سے لیکر سکول ڈیسک،چھتوں کی تعمیر اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ 2021ء میںٹیٹرا پیک نے اپنے تیار کردہ کارٹنز کا 42فیصد حصہ ری سائیکل کیا جبکہ 2022ء میں پیکجنگ ری سائیکلنگ کے اس ہدف کو تقریباـــ 32,000 ٹن تک بڑھا دیا گیاہے۔