سرگودھا(این این آئی)سرگودھا ڈویژن میں ایک سو 32ارب 67کروڑ تخمینہ کی چار ہزار 984 سکیموں پر کام جاری ہے ۔ جن کیلئے رواں مالی سال کے دوران 52ارب 84کروڑ روپے مختص کئے گئے او راب تک ان سکیموں پر 48ارب 24کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جو جاری فنڈز کا 86فیصد بنتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمشنر ڈاکٹر ارشاد ا حمد کی زیر صدارت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 کی جاری اورنئی 1102 سکیموں کیلئے رواں سال کیلئے 41-ارب 73کروڑ 50لاکھ روپے کے مختص فنڈز میں سے 36-ارب 95کروڑ 70لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں اوراب تک 28ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں جو جاری فنڈز 81فیصد بنتا ہے۔ بتایاگیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت ضلع سرگودھا میں مختلف محکموں کی 255 خوشاب ، 262 میانوالی ، 337او ربھکر کی 248سکیموں پر کام جاری ہے ۔