پاکستانی گدھوں کی تعداد میں اضافہ، گھوڑے اور خچربرقرار

Jun 11, 2022

کراچی (پی پی آئی)اقتصادی سروے 22-2021 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد نہیں بڑھی۔ سروے کے مطابق پاکستان میں مسلسل تیسرے سال بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا، ایک سال کے دوران ملک میں مزید ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد رواں مالی سال گدھوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 56  لاکھ تھی۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، گھوڑوں کی تعداد مسلسل تیسرے سال بھی چار لاکھ برقرار ہے اور  خچروں کی تعداد بھی تیسرے سال دو لاکھ ہی رہی ہے۔

مزیدخبریں