نوجوانوں کی فنی تربیت، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات، ظہیر عباس ملک

لاہور(بزنس رپورٹر)ظہیر عباس ملک نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دور دراز دیہات کے نوجوانوں کی فنی تربیت تک رسائی اور انہیں باعزت روزگار کے مواقعوں کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر سینئر ڈی جی اختر عباس بھروانہ نے ٹیوٹا کے حوالے سے بریفنگ دی۔ظہیر عباس ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر اور وہ مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ ایس او اے ایس  اور شیوننگ سکالر شپ ہولڈر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...