بجٹ میں زرعی شعبہ کے چیلنج کو مدنظر نہیں رکھا گیا، وحیداحمد

Jun 11, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد نے وفاقی بجٹ 2022-23پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں زرعی شعبہ اور فوڈ سیکیورٹی کے  درپیش چیلنجز کو مدنظر نہیں رکھا گیا ۔ زرعی لاگت کو کم کرنے ،زرعی تحقیق اور پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے بجٹ میں اقدامات نہیں کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی پالیسی کہ ضرورت ہے ۔ زرعی شعبہ کو اٹھارہویں ترمیم سے نقصان ہوا، جس کیلئے وفاقی سطح پر مربوط پالیسیوں کی ضرورت ہے ۔ وحید احمد کے مطابق زرعی استعمال کے لیے بجلی، بیج، ادویات اور دیگر ان پٹس پر سبسڈی دی جائے۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی پاکستان کی نیشنل سیکیوریٹی کے لیے بھی خدشہ ہے ۔ جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار معیشت کو کمزور بنارہا ہے۔ 

مزیدخبریں