حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)شاہین لوکل گورنمنٹ ورکرز اینڈسٹاف فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین اسحاق کھوکھر، و دیگر رہنمائوںپرویز غوری، سنی مانئیول ، خضر ورک اور سیف اﷲہنجرا وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ اور دو ایڈہاک الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے پر حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے سرکاری ملازمین کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوںنے کہا مہنگائی کی چکی میں جس طرح ملازمین پس رہے تھے۔ حکومت کے اس اقدام سے انہیں ریلیف ملے گا۔