لاہور(سٹاف رپورٹر) ریل مزدور اتحاد اوپن لائن کے وفد کی قائد چوہدری عنایت علی گجر کی قیادت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمد حنیف گل سے ملاقات کی۔ وفد نے اس ماہ ٹی ایل اے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ کا بل 25000 روپے پر پاس کرنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمد حنیف گل کا شکریہ ادا کیا۔