قوم حکومت کے بجٹ کو نامنظور کرتی ہے:چوہدری صدیق مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئررہنماوٹکٹ ہولڈرپی ٹی آئی این اے81چوہدری محمد صدیق مہر نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم حکومت کے بجٹ کو نامنظور کرتی ہے۔ اقتدار پر قبضہ کرنے کیلئے مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والوں نے اپنے پہلے بجٹ میں ہی غریبوں پر مہنگائی بم گرا دیا، غریب مکاؤ مشن کو مزید آگے بڑھا دیا۔ چار ہزار ارب سے زائد خسارے کا بجٹ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور کاروباری بدحالی کے نئے ریکارڈ قائم کریگا۔ باہر سے مسلط حکمرانوں نے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا۔ یہ بس خود کو اور مافیاز کو نوازنے آئے ہیں قوم کو ان سے جتنی جلدی نجات مل جائے اچھی ہے وگرنہ تو ان سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں اور نہ ہی امپورٹڈ حکمران عوامی مسائل کے خاتمے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...