نواںکوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام کے دلوں میں گھر کرچکا ہے اور باشعور عوام اس نعرے کی روشنی میں نہ صرف نواز لیگ کو ایک بار پھر بھرپور پذیرائی سے نوازے گی بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیگی تاکہ عوامی مینڈیٹ پر کوئی شب خون نہ مارسکے پاکستانی قوم نواز شریف کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے انہیں عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا، وقت گزرنے کے ساتھ میاں نواز شریف کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی بلکہ منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کو عوام نے مسترد کر کے قائد (ن) لیگ کے موقف کی تائید کی ہے ۔