نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے کرپشن کے مقدمات ختم نہیں ہوں گے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینا ہو گی ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوارممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 چوہدری بلال غوث ڈھلوں کی چوہدری گلفام سیہول کے ہمراہ سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے نالائق وزراء عمران خان کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔