EVSپارٹنرز کے بقایاجات،پیف پارٹنرز کو جون کی پیمنٹ کی ادائیگی کردی گئی


لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں سے منسلک پیف پارٹنرز کو جون کی پیمنٹ کی ادائیگی ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ EVSپارٹنرز کو نئے داخلوں کے بقایا جات بھی ادا کر دئیے گئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی جانب سے جون 2022کی پیمنٹ کے تقریباً ایک ارب48کروڑ روپے اور EVSپارٹنرز کے بقایا جات کے تقریباً 10 کروڑ 53 لاکھ روپے کے  چیکس سائن ہو کر بنک میں جمع کروا د ئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن