لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم پر انسداد دہشت گردی کے پرچے کاٹے جارہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ ہم کوئی دہشت گرد نہیں ہیں ،رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کی جانب سے ہدایات آئیں ہیں۔ایک مجرمہ کے کہنے پر انسداد دہشت گردی کے مقدمے درج کیے جارہے ہیں ۔مقصود چپڑاسی کو قتل کیا گیا۔
ہم پر انسداددہشتگردی کے پرچے،منی لانڈرنگ کے ملزم آزاد:حماد اظہر
Jun 11, 2022