لاہور(نیوز رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان اور ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں تاجروں نے رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز دے دی۔ مختلف تاجر برادری کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انجمن تاجران لاہور کے چیئرمین سہیل محمود بٹ اردو بازار سے خالد پرویز تاجر رہنما محمد اشرف بھٹی تاجر رہنما شاہد نزیر محبوب سرکی محمد نعیم بادشاہ رضوان بٹ عمران خان علی نصرت بٹ ہال روڈ کے تاجر رہنما شبیر لبھا گلبرگ سے ذوالفقار علی بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔ تاجروں کی مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔ خواجہ احمد حسان تاجر دوست قیادت کی حکومت بنی ہے۔ خواجہ احمد حسان انرجی شارٹ فال پر قابو پانے کے اپ تاجروں کی تجاویز منوعن وفاقی حکومت تک پہچانے گے۔ خواجہ احمد حسان تاجروں نے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی تجویز دی ۔ اکثر تاجروں نے رات 10بجے دکانیں بند کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک گروپ نے عید کے ایام رات 10 بجے بند اور عید کے بعد 9 بجے بند کرنے کی تجویز دی۔ تاجروں نے کہاکہ دکانوں رات 10بجے بند کی آڑ میں سرکاری عملے کے اہلکارروں کو لوٹ مار سے روکا جائے۔