مہنگائی کی حالیہ لہر نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے:بنک آف پنجاب

Jun 11, 2022


لاہور (کامرس رپورٹر)مہنگائی کی حالیہ لہر نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ دنیا بھر میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام الناس کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پاکستان میں بھی معاشی بحران کے سبب مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے اس مشکل معاشی تنگی کے دور میں نچلے طبقے کو معاونت فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ بنک آف پنجاب کی جانب سے بھی اپنے کلریکل،نان کلریکل سٹاف اور کم آمدن والے سٹاف کیلئے متعدد فلاحی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کارپوریٹ ادارے کے سٹاف کے طور پر ہم اپنے حصے کا فرض ادا کر رہے ہیں۔ آفیسر گریڈ کیلئے بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کا مقصد ورکرز مارکیٹ کے معیار کے مطابق باسہولت بنانے کے ساتھ ساتھ اس معاشی بحران کے وقت میں ان کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ ریلیف ان تمام سیگمنٹس میں دیا جا رہا ہے جہاں سٹاف کی سیلری ان کی ضروریات سے کم ہے۔ کلریکل اینڈ نان کلریکل اور آؤٹ سورس سٹاف کیلئے 25 ہزار کم از کم تنخواہ مقررکیے ۔ یہ معاونت ان لوگوں کو آسانی فراہم کرے گی جو مہنگائی کی موجودہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ 

مزیدخبریں