علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:ایم ایس سی، ایم اے اور پی جی ڈی کے امتحانات 13جون سے شروع 


لاہور(سپیشل رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ مطابق سمسٹر خزاں 2021کے ایم ایس سی، ایم اے اور پی جی ڈی پروگرامز کے امتحانات 13جون 2022سے شروع ہو ں گے۔ طلبہ کو رول نمبر سلپس ان کے دئیے گئے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں جن طلبہ کو کسی وجہ سے رول نمبر سلپ موصول نہ ہو ئی ہو وہCMS پورٹلenrollment.aiou.edu.pk پر اپنا Usernameاور Passwordلگا کر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ سمسٹر بہار 2022ء میں پیش کیے گئے ایم ایس سی اور ایم اے پروگرامز کے داخلوں میں 15جون تک (لیٹ فیس)کے ساتھ تو سیع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن