اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی بجٹ میں اپنے مطالبات منظور کروانے کے لیے سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس تک احتجاج، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔ جمعہ کو مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری ملازمین نے احتجاجی مارچ کی کال دے رکھی تھی اور اس سلسلے میں ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دی گئی تھی۔ مارچ کے سلسلے میں سرکاری ملازمین نے علی الصبح وزارت خزانہ سے پارلیمنٹ ہاوس تک مارچ کیا، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شاہراہ دستور کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا۔ اس موقع پراسلام آباد پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین، مظاہرہ
بجٹ میں مطالبات منظور کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاﺅس تک مارچ
Jun 11, 2022