مظفرگڑھ،سناواں(نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت)سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بڑے بیٹے عبدالرحمان کھر انتقال کرگئے،ملک عبدالرحمان کھر کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع کیمطابق نمازجنازہ آج دن 11 بجے دڑہ کھر غربی میں ادا کی جائیگی۔ اور تدفین انکے آبائی قبرستان میں کی جائیگی۔ اور کچھ عرصے سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ملک عبدالرحمان کھر کی لاش کو گزشتہ رات لاہور سے انکے آبائی علاقے کھرغربی منتقل کردیا گیا،خاندانی ذرائع کیمطابق نمازجنازہ آج دن 11 بجے دڑہ کھر غربی میں ادا کی جائیگی اور تدفین انکے آبائی قبرستان میں کی جائیگی۔
انتقال