اسلام آباد (نامہ نگار )کامسیٹس یونیورسٹی اورترکیہ کی USakیونیورسٹی کے درمیان ادارہ جاتی تعلقات ،روابط کے فروغ کے سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔اس ضمن میں Usakیونیورسٹی ،ترکیہ کے کیمپس میںایک تقریب کا انعقادد کیاگیا ہے۔کامسیٹس یونیورسٹی کی طرف سے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل نے اور Usakیونیورسٹی کی طرف سے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اکرم ساوس نے تعلیمی اور اطلاقی تحقیق کے حوالے سے روابط کے فروغ کے لیے اس معاہدہ پر دستخط کیے ۔ اس معاہدہ پر دستخط تیسر ے عالمی سٹاف ویک کے موقع پر کیے گئے تھے ،اس عالمی سٹاف ویک میں 15ممالک کے شرکاء تھے ،ان ممالک میں یوکرائن ،پولینڈ،رومانیہ ،پاکستان ،ایران ،شمالی مقدونیہ ،تیونس ،جارجیا،ہنگری ،ازبکستان ،بلغاریہ ،چلی ،الجیریا،ملائشیاء اور ارجنٹیا شامل تھے ،اس عالمی سٹاف ویک کا اس سال کا موضوع ،"نئے دور سے دوبارہ جڑنا" تھا۔اس ہفتہ کی منصوبہ بندی الترکیہ کی Usakیونیورسٹی نے کی تھی اور 5جون تا10جون کے درمیان اس کا انعقاد کیا گیا تھا۔