ملتان( خبر نگار خصوصی)پی ایچ اے ملتان نے مالی سال 2022_23 کا پبلیسٹی فیس کا ٹھیکہ مقابلہ کے ذریعے 19کروڑ 78لاکھ میں نیلام کر دیا۔گزشتہ سال ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام ہوا تھا۔نیلامی کی سرکاری بولی 13کروڑ 71لاکھ مقرر کی گئی تھی نیلامی میں سات ٹھیکے داروں نے حصہ لیا۔ نیلامی کے موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کا کہنا ہے کہ نیلامی سے آمدن میں اضافہ ہوگا اور ادارے کو استحکام حاصل ہوگا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائرہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اْسامہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے استحکام کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔سیلف انکم میں اضافے سے ادارے کو فائدہ حاصل ہوگا۔آمدنی کے دیگر ذرائع بھی تلاش کر رہے ہیں۔
پی ایچ اے ملتان کا پبلسٹی فیس ٹھیکہ 19 کروڑ 78 لاکھ میں نیلام
Jun 11, 2022