وہاڑی میں وزیراعلیٰ سکیم کا سستا آٹا وافر مقدار میں موجود‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

Jun 11, 2022


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہزاد حسین جعفری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اشیاء  پہنچانے اور ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ضلع وہاڑی میں وزیر اعلی سکیم کا سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد رفیق احسن خود آٹا سٹالز کو مانیٹر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹے کی بلیک مافیا کی شکایات موصول ہو رہی تھیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلیک مافیا کی سپلائی روک دی گئی انہوں نے بتایا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سنٹرز پر ہر وقت موجود ہے۔

مزیدخبریں