عالم اسلام میں شدید احتجاج فطری عمل 

Jun 11, 2022


کراچی (نعیم اختر) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کرامت چوہان و دیگر رہنمائوںعامر اٹھوال، بابا اسحاق سردار، پرویز چیدا، شاہد ساگر اور شوکت گل نے مودی سرکاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کی شدید
 مذمت کی ہے کرامت چوہان نے کہا کہ نبی ؐپاک پوری انسانیت کے لئے بنیؐ بنا کر بھیجے گئے۔ مسیحی برادری اس گستاخی کو کبھی معاف نہیں کرسکتی پاکستان  کی نا صرف مسیحی برادری  بلکہ تمام اقلیتی عوام تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی عالم اسلام سے انڈیا کے قومی ٹی وی چینل  پرآکر  معافی مانگے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس گستاخی پر شدید ردعمل فطری عمل ہے۔ ہم عالم اسلام  کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوران کے ہر احتجاج میں ہم ان کے ساتھ ہیں اگر گستاخی کی مرتکب ترجمان کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو دنیا بھر کی مسیحی برادری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر ہوگی۔

مزیدخبریں